سوات (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر کیطرح 14 اگست ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ریسکیو 1122 سوات نے بھی جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے منائی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی تھے پاکستان کی 75ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریب ریسکیو آفس سیدوشریف میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیر دل خان کی نگرانی میں پُر جوش طریقے سے منائی گئی اس پر وقار تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی فضل حکیم خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی تقریب میں قومی ترانہ کیساتھ ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اس موقع پرپاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئی اور ان شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کو عظیم بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کی ضروررت ہے پاکستان برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے جس کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس کی حفاظت کے لئے بچہ بچہ قربانی کے لئے تیارہے۔