ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کی آزادی اللہ پاک کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے اور یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں اپنے ملک اور پاک فوج کی قدر کرنی چاہیے.ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق۔تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کالج میں چیئرمین ایکسٹرا کیلیکولر کمیٹی اور کالج کے طلبہ و طلبات اور ان کی ٹیم نے یوم آزادی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق اور ان کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر CPSP پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان تھے۔ تقریب میں ایوب میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ ڈین و  ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بھی شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ جات کے ہیڈ صاحبان کالج کے سٹوڈنٹ ہسپتال ایڈمنسٹریشن اور کالج ایمپلائز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خصو صی طور پر ڈاکٹرز اور ایمپلائز کے بچوں نے تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے تمام تر بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اُٹھا رکھے تھے۔ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق اور ان کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر CPSP پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان و دیگر نے پرچم کشائی کی۔بعدازاں یوم آزادی تقریب کا باقاعدہ آغاز ایوب میڈیکل کالج کے ہال میں کیا گیا۔تقریب کا  آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب میں ایوب میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے بھرپور انداز سے تقریریں اور ملی نغمے پیش کئے جس کے بعد  ایوب میڈیکل کالج کی مختلف سوسائٹیز نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ڈین ایوب میڈیکل نے اس موقع پر کلج?فیکلٹی کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا اس کے ساتھ ساتھ ایوب میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات نے پینٹنگ اور مختلف قسم کے علاقائی ٹیبلو اور گیمز پیش کر کہ تقرب میں روح ڈال دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق  نے کہاکہ پاکستان کی آزادی اللہ پاک کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے اور یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں اپنے ملک اور پاک فوج کی قدر کرنی چاہیے،اور انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور کشمیر میں جو ہماری مائیں بہنیں ظلم و ستم برداشت کررہی ہیں ان کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں پاکستان کے یو م آزادی کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ آپ سب نوجوانوں نے کل اس پاکستان کو سنبھالنا ہے آج جو یہ ہم سب آزاد ہیں یہ اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہم اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر CPSP پروفیسر ڈاکٹر  جہانگیر خان نے کہا پاکستان کے یوم آزادی کے دن ہر فرد یہ عہد کرے کہ وہ پاکستان اور اس کے سیکورٹی اداروں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو نا کام بنائیں گے اور پاکستان کی تعمیر ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔تقریب کا اختتام کیک کٹنگ اور دُعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے