اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اپنے ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244.44 روپے ہو گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کیروسین آئل 1.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 199.40 جب کہ لائٹ ڈیزل 0.43 روپے اضافے کے بعد 191.75 ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے