لاہور (مانند نیوز ڈیسک) قومی ہیرو اولمپیئن ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر لاہور پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت ترکش ائیر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ارشد کے اہل خانہ سمیت اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں، وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود، ڈی جی اسپورٹس محمد طارق قریشی اورڈائر یکٹر ایڈمن سید حمیر شاہ نے بھر پور استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔لاہور ائیرپورٹ کے باہر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی آمد پر ان کے پرستاروں نے پھولوں کے ہار پہنائے، پتھیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑیڈالے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھاکہ میں اللہ پاک اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں جن کی دعاؤں سے آج میں 2گولڈ میڈل جیتا ہوں، میں کوچز، فیڈریشن کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔ ارشد ندیم نے کہا میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے اور ایتھلیٹس کے لیے الگ میدان مہیا کیا جائے۔ وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ملک میں ایتھلیٹس کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور میاں چنوں میں عالمی معیار کا گراؤنڈ بھی بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے