کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ سید عنایت علی شاہ کے مطابق کوہاٹ پولیس نے اندرون شہر موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔کاروائی میں زیر حراست بائیک لفٹروں ذوہیب سکنہ نریاب ہنگو اور وقاص سکنہ میروزئی کوہاٹ کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد۔ ڈی ایس پی سٹی سادات خان اور ایس ایچ او کینٹ محمد افضل کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹروں کو حراست میں لیا۔ بائیک لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو مسلسل چیکنگ، گراؤنڈ انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کھوج لگایا گیا۔زیر حراست ملزمان کے خلاف موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے مقدمات تھانہ چھاؤنی میں درج ہیں۔ ملزمان نے انوسٹی گیشن تفتیشی ٹیم کو بائیک لفٹنگ کی 13 وارداتوں کا اعتراف جرم کرلیا۔ گرفتار ملزمان اندرون شہر گنجان آباد اور رش والی مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔ پکڑے گئے ملزمان کالجوں اور یونیورسٹیوں سے بھی موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں مکینک کی مدد سے پرزوں میں تبدیل کرکے دیگر شہروں اور قبائلی اضلاع کو بھی منتقل کرتے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے