بٹ خیلہ( مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ بازار میں بجلی ٹرانسفارمر کے خرابی اور یوٹیلیٹی سٹور میں سستا آٹے کے عدم فراہمی کے خلاف الگ الگ مظاھرے اے اے سی نورنوازخان کے یقین دھانی پر احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مین بازار بٹ خیلہ میں بجلی ٹرانسفارمر کے بار بار خرابی کے خلاف دکانداروں نے مین روڈ پر ٹائرز اور چار پائ رکھکر روڈ کو بند کیا اور محکمہ واپڈا کے خلاف نعرے لگائے اطلاع ملتے ہی اے اے سی نورنوازخان بٹ خیلہ بازار کے جنرل سیکرٹری سلطان یوسف نائب صدر ملک ریاض چیرمین طارق حسین محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او اعجاز خان پھنچ گئے اور دکانداروں کو یقین دھانی دیکر روڈ کو کھل دیا اس دوران بٹ خیلہ بازار میں بھادرخان روزی خان میموریل اسپتال کے سامنے سستا آٹے کے حصول میں جمع افراد مرد و خواتین نے احتجاج کیا اور کھا کہ20دن سے مزکورہ سٹور بند ھے اور آج جب کھلا ھوا تو 8گھنٹے طویل انتظار کے بعد آٹا آیا جوکہ چند تھیلے تھے اور اکثر عوام مایوس ہوکر چلے گئے اے اے سی نورنوازخان نے یوٹیلیٹی سٹور کا فوری کیا اور عوام کے شکایت نوٹ کرکے مسلے کے مستقل حل کے یقین دھانی دی۔