راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین کی رضامندی کے بغیرسی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے،چین کے خلاف اسی کام کے لیے انکو لایا گیا ہے۔ عمران خان8حلقوں میں اہل ہے اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔مرکز اورصوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کردیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بنک بچانے کے لیے ووٹ بنک کو قربان کر دیا۔ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔برطانیہ سے بیدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے