اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہ اہے کہ پیمرا کی جانب سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی براہِ راست تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ برائے نام جمہوری حکومت کی بدترین آمریت کا نمونہ ہے۔ان خیالات کااظہار شاہ محمود قریشی نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تقاریر تو بند کروا دو گے یہ بتاؤ عمران خان کو کروڑوں پاکستانیوں کے دل سے کیسے نکالو گے؟انہوں نے کہا کہ ہم سانس بھی نہیں لے سکتے۔