اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ان کا کئی برس پرانا تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر پاکستان کا رُخ بھی کرتی رہتی ہیں۔جوہی چاؤلہ کے ایک انٹرویو کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میری ایک خالہ نے پاکستان کے ایک مشہور فلم ساز جے سی آنند کے ساتھ شادی کی تھی، اس لیے اُنہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ وہیں کراچی میں رہنے کا فیصلہ کر لیا لیکن باقی پوری فیملی میرے نانا نانی، دادا دادی وغیرہ سب لوگ تقسیمِ ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان سے بھارت آ گئے تھے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسی لیے میں کبھی کبھار اپنے کزنز سے ملنے کراچی جاتی ہوں جو اب بھی وہاں مقیم ہیں۔جوہی چاؤلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے دادا پاکستان میں ایک نام ور بیرسٹر اور زمیندار تھے، جنہیں اپنا سب کچھ چھوڑ کر ہندوستان آنا پڑا اور اس وقت اُنہوں نے بہت قربانیاں دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے