اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پمز ہسپتا ل سے ڈسچارج کردیاگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ نے شہباز گل کا  چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا۔ شہباز گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔پمزہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ شہباز گل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں سانس کا مسئلہ نہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل کا حکم دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے