اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم لیگ (ن)کوپاکستان تحریک انصاف سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے اور اس کے بعد کارکنوں کے بنی گالہ پہنچنے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔ریحام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو  پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری  پر مزاحمت کی جاتی ہے، سہولت نہیں دی جاتی، لڑنا ہی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے،مسلم لیگ (ن)کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ ساتھ فعال پی آر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے