ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی ریجن ریازان میں جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی، 20 ہزار ایکڑ تک آگ پھیلنے کے بعد ریجن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ماسکو کے شہریوں کو ماسک پہننے کی تاکید کی گئی تاکہ جنگل کی آگ سے پیدا ہونے والی سموگ اور جلتی ہوئی بو سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔انتظامیہ نے کہا کہ آگ سے پیدا ہونے والی اسموگ کے اثرات کو بے اثر کرنے کے لیے عوام بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔ آگ کے سبب پیدا ہونے والے دھوئیں سے حد نگاہ بھی متاثر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے