نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے کے بارے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پر لگائے الزامات سے آگاہ ہیں، آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کی جائے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈوجیرک نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لگائے الزامات سے آگاہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔سربراہ اقوام متحدہ نے پرسکون رہنے، تناؤ کو کم کرنے اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 21 اگست کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عمران خان پر ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کاالزام عائد کیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے تین روز کی حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔عدالت نے پولیس کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے روک دیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے