کرک (مانند نیوز) وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں گڈ گورننس کی بدولت ہی آگے ترقی کرسکتی ہیں  وہ منگل کے روز یونیورسٹی میں گڈ گورننس پر ہونے والے ایک روزہ تربیتی لیکچر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ـ پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا کہ یونیورسٹی میں مالیاتی، انتظامی اور تدریسی امور سے متعلق قوانین مرتب کرناوقت کی اہم ضرورت ہے جو جامعات کے تمام شعبوں کے درمیان رابطے کا کام کرتے ہیں۔سرکاری اداروں میں خط و کتابت اور مختلف امور نمٹانے سے متعلق قوانین سے آگاہی کے بارے میں اپنے خصوصی لیکچر میں سابق سیکرٹری قانون صوبہ خیبر پختونخوامحمد عارفین نے مروجہ قوانین کے بارے میں تفصیل سے بتایا یاد رہے کہ محمد عارفین نے صوبے کے اہم عہدوں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت اور یونیورسٹی کے قوانین کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور یونیورسٹی کے امور نمٹانے میں اسکے استعمال کا  طریقہ اجاگر کیا ۔لیکچر میں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے تمام شعبہ جات کے سربراہان سمیت سپورٹ سٹاف نے بھی شرکت کی اور اس سے مستفید ہوئے۔اس سے قبل ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز عبدالسلام نے اس ایک روزہ لیکچر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے