سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں سکول پک اینڈ ڈراپ سروس کے لئے پرانے بسوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق ساٹھ دنوں کے لئے ہوگا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنید خان کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ اور گورنمنٹ سکولز پک اینڈ ڈراپ کے لئے پرانی بسوں کا استعمال کررہی ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں متعدد عوامی شکایات موصول ہورہی تھی۔