بٹ خیلہ (مانند نیوز) بٹ خیلہ میں غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی رکشوں کی بھرمار،رکشہ ڈرائیوروں نے سرکاری کرایہ نامہ کو پاؤں تلے روند ڈالا۔ٹریفک پولیس اور انتظامیہ نے بھی معنی خیز خاموشی اختیار کرلی ہے، انب خیالات کا اظہار بٹ خیلہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور سی این جی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے رکشہ یونین کے مطالبہ پر کرایہ دس روپے بڑھا کر 15 روپے کردیا، جیسے عوام نے بھی مہنگائی کی وجہ سے قبول کیا، مگر ساتھ میں یہ شرط بھی رکھ دی گئی کہ تمام رکشے رجسٹرڈ ہوکر پانچ روپے کے سکے پاس رکھیں گے اور سکول ومدرسہ کے طلبہ سے دس روپے وصول کریں گے، مگر رکشہ ڈرائیوران مقرر کردہ کرایہ نامہ سے زیادہ وصول کررہے ہیں جس پر انتظامیہ کی خاموشی قابل افسوس ہے۔