بولان (مانند نیوز ڈیسک) بولان میں سیلاب کے باعث گیس پائپ لائن بہنے سے کوئٹہ سمیت کئی اضلاع کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق بولان کے علاقے بی بی نانی میں گیس پائپ لائن ریلے میں بہہ گئی جس سے کوئٹہ کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ایس ایس جی سی کے مطابق برساتی ریلے میں گیس پائپ لائن بہنے سے مچھ، زیارت، پشین، مستونگ اورقلات کو بھی گیس کی فراہمی بند ہوئی۔ایس ایس جی سی حکام کا بتاناکہ شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 24انچ گیس کی پائپ لائن پہلے ہی بہہ چکی ہے۔ حکام نے کہا کہ بولان ندی میں پانی کم ہونے کے بعدگیس لائن کی مرمت میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جب تک متبادل 12 انچ کی لائن سے گیس فراہم کی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے