راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ نواز شریف کو سمجھ آگئی کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں۔الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں،ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں،لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیاجائے تاکہ آنے والے عذاب کا پتہ چل سکے۔دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی،ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔ فیول سرچارج کے بغیربنک بل وصول نہیں کررہے،ڈالر کو پرلگ گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے