اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا لیکن سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی پوتی لندن میں زیر علاج ہے۔وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے