اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی جبکہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی۔نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل اپنی نااہلی، سزائیں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایات ملنے کے بعد وکلا ء کی ٹیم بہت جلد عدالت میں رٹ پیٹیشنز دائر کرے گی، وکلاء نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو اور پارٹی کو سیاسی میدان میں متحرک کریں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف اس حوالے سے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور عہدیداران کے ساتھ مسلسل مشاورت اور رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ پارٹی کی پنجاب میں مایوس کن کارکردگی پر نواز شریف جماعت کے سرکردہ رہنماوں سے ناراض ہیں جبکہ مایوس کن کارکردگی والے اہم رہنماؤں کو انکے عہدوں سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔نواز شریف وطن واپسی کے بعد عام پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے