اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسد عمر کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں 7 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 7 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت سے ضمانت منظور ہو جانے کے بعد عمران خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں پیش ہوئے۔ ان کی آمد کے موقع پر ایف ایٹ کچہری میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکیل فیصل چوہدری اور بابر اعوان کے ہمراہ ایف ایٹ کچہری میں پیش ہوئے۔ وکیل بابر اعوان کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں، زیادہ مدت کیلئے عبوری ضمانت دی جائے تاہم عدالت نے ان کی یہ استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے عمران خان کی پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور ریمارکس دئیے کہ ابھی 7 ستمبر تک ہی عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔دریں اثناء سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا۔میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ ضمانت منظور کی جائے۔ خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 5ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور7ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے