پشاور (مانند نیوز ڈیسک) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا ہے کہ بلوچستان سندھ جنوبی پنجاب خیبر پختو نخواکی حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی ہے، پوری قوم آزمائش کی اس گھڑی میں متحد ہوکر ایک دوسرے کی مدد کرے، ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سیلاب زدگان کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے کہ مستحق افراد کی بروقت مدد کریں۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے امداد جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، یہ موقع ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کیلئے جس انداز میں بھی ہو سکتا ہے، کردار ادا کریں۔