اسلام آباد (مانند نیوزڈیسک) پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گھارو، جاتی، کنڈیارو، سجاول، چوہڑ جمالی، میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، دادو اور قمبر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں پاک بحریہ کی ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بھی آپریشن کر رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ سیلاب زدگان کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ بھی کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے