لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی شہید کی آزادی کشمیر کیلئے  خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بابائے حریت سید علی گیلانی شہید کے پہلے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے سامنے حریت رہنما سید علی گیلانی چٹان کی طرح ڈٹے رہے ہیں، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی شہید کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید نے آزادی کشمیر کی تحریک کو نئی جلا بخشی، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی شہید کی عظیم خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید علی گیلانی شہید کی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے