بدین (مانند نیوز ڈیسک) سندھ میں سانگھڑ،نواب شاہ،جھڈو اور دیگر شہروں کو ڈبونے والا سیلابی ریلا ضلع بدین میں داخل ہوگیا، ریلے نے پران ندی میں کئی مقامات پر شگاف ڈال دئیے۔ پران ندی میں شکاف پڑنے کے بعد لوگوں نے اپنا قیمتی سامان اٹھا کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب منچھر جھیل پر پانی کا دبا ؤبرقرار ہے، دانستر نہر کے دروازوں سے پانی اوور فلو ہوکر نہر میں داخل ہونے لگا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے قریبی آبادیوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گھوٹکی میں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 1265 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار سے زائدافراد اور 80اضلاع اب بھی سیلاب سے متاثر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے