تیمرگرہ (مانند نیوز) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ان پرتیمرگرہ میڈیکل کالج کے مختلف اسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہے میں حلفا کہتاہو کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے ٹیسٹ سے لاعلم اور لا تعلق ہواس حوالے سے کسی بھی امید وار کی انھوں نے کوئی سفارش نہیں کی ہے میرے قریبی رشتہ دارٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں اگر ہمارے کچھ رشتہ داروں اور پی ٹی ائی کے کارکنا ن جو کہ اعلیٰ کوالفائڈ ہیں ٹیسٹ پاس کیا ہے تو اس میں کیا حرج ہے کیا بحثیت پاکسانی ملازمت ان کا حق نہیں ان خیا لات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ سدو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سوشل میڈیا پر تیمرگرہ میڈیکل کالج میں مختلف اسامیوں کے لئے ٹیسٹ میں ان پر منظور نظر افراد کی سفارش کا الزامات ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے سیاسی مخالفین کا پروپگنڈا ہے جوکہ میرے کردار کشی پر اتر ائے ہیں اور ہمارے سیاسی ساکھ کونقصان پہنچانے کے لئے ناکام کوشش کررہے ہیں تاہم میں ایک بار پھرحلفا کہتا ہو کہ وہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پوسٹوں کے لئے ٹیسٹ پر اثر انداز نہیں ہوا ہے اور نہ کسی رشتہ دار اور پی ٹی ائی کے کارکنان کی سفارش کی ہے ان کا کہنا تھا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں 7 17 مختلف اسامیوں کے لئے امیدواروں نے ٹیسٹ دیا تھا جس میں پی ٹی ائی سے تعلق رکھنے والے بہت کم امیدواران نے ٹیسٹ کوا لیفائی کر لیا ہے جبکہ بیشتر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواران نے ٹیسٹ پاس کیا ہے جبکہ میرے قریبی رشتہ دار ٹیسٹ پاس کرنے سے رہ گئے ہیں جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مذکورہ ٹیسٹ شفاف تھا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے وہ کبھی بھی صوبائی حکومت اور عمران خان کی ویژن کو نقصان نہیں پہنچاینگے انھوں نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزا مات لگانے والوں کے خلاف جلدعدالت سے رجوع کرینگے اور ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی ٰ دائیر کرینگے۔