اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، چوبیس گھنٹے میں مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 290 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے باعث مزید 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 290 ہوگئی ہے۔ ساڑھے12 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے اب تک 14 لاکھ 68 ہزار 19 مکانات تباہ ہوئے اور 7 لاکھ 36 ہزار 459 مویشی ہلاک ہوئے۔ادھر بدین میں امدادی سامان سے بھرا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے