اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کی طرف سے22 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بحث کا اصولی فیصلہ کر دیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں خدمات انجام دینے والے اداروں، این جی اوز، سول سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے بائیس ستمبر کو مشترکہ اجلاس میں ملک میں حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث ہو گی۔ حکومت نے اس حوالے سے اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اب تک کی امدادی کارروائیوں، مالی امداد، نقصانات، متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو کے لئے درکار فنڈز کے معاملات پر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ارکان پارلیمنٹ کو سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور تعمیرنو کے بارے میں قومی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا مشترکہ اجلاس میں خصوصی خطاب متوقع ہے۔ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کی جائے گی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد کے لئے کام کرنے والے اداروں، وفاقی و صوبائی حکومتوں، این جی اوز، سول سوسائٹی کی خدمات سے بھی تفصیلی طور پر ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ حکومت ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز کی روشنی میں مزید اقدامات کا اعلان کرے گی اور قومی حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے