سیہون شریف (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے باوجود خطرہ نہ ٹل سکا، منچھر جھیل میں پانی کی خطرناک سطح بدستور برقرار ہے۔ منچھر جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے،جھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستیوں تک پہنچ گئے، یونین کونسل بوبک، اراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے، علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی، کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے