اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے، ہمیں عالمی ماحولیاتی تغیرات کو سمجھنا ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جنگلات، آبی ذخائر اور دیگر منصوبوں سے ماحول میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلا پانی موزوں پانی میں بدلنے کے کامیاب تجربات کیے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی 3 بیراجز کا پانی بچائے گی، زیرِ زمین پانی کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کو پھر سے بھریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے