کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی ٹی وی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔کابل میں سکیورٹی ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور کو  اصل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت  سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے