کراچی،لاہور (مانند نیوز ڈیسک) یوم دفاع و شہدا کے موقع پر مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں۔ پاکستان ائیرفورس کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے۔ ائیر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے مزارقائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ مزار قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے کہا کہ یوم دفاع پر پاکستانی مسلح افواج اور تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی فوج نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج 6 ستمبر کے دن ہی دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا، شاہینوں نے آج ہی کے دن لاہور میں دشمنوں کے ٹینکوں کو تباہ کیا تھا،ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کے ممنون ہیں جنہوں نے ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اللہ ہمیں اپنی قوم کیلئے ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے مزار اقبال پر پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ڈائریکٹر جنرل نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی جی رینجرز نے شہدا ء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرات و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی، جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے