اوٹاوا (مانند نیوز ڈیسک) کینیڈا میں چاقو حملے میں کئی لوگوں کو ہلاک کرنے والا ملزم مردہ حالت میں پایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوٹاوا میں ملزم ڈیمین سینڈرسن کی نعش ایک مکان کے قریب سے ملی جس کی تلاشی لی گئی تھی، گزشتہ روز چاقو حملے میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کوخوفناک قرار دیا تھا۔کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا تھا، چاقو حملے کے بعد پولیس کو 2مشتبہ بھائیوں کی تلاش تھی، تاہم مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن مفرور ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے