کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد عظیم فاروقی انتقال کرگئے۔عظیم فاروقی ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی بھی رہے ہیں۔60 سالہ عظیم فاروقی تین روز سے لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔چند روز کی مختصر علالت کے بعد منگل کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم نے بیوہ، ایک بیٹی اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔