دیر (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات پرضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ آبادکاری کا آغاز کردیا گیا ھے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اکمل خان خٹک خود کررہے ھیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے تھل کا دورہ کیا جہاں مختلف مقامات پر علاقہ مشران سے ملاقاتیں کیں سیلاب سے متاثرہ مقامات اور دوبارہ آبادکاری کا تفصیلی جائزہ لیا۔علاقہ مشران نے ڈپٹی کمشنر کو علاقوں سے متعلق درپیش مسائل پیش کرکے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ھم عوامی خادم ھیں اور ھر حال میں عوامی خدمت ھم سب کا فرض ھے ھماری کوشش ھوگی کہ سیلاب زدگان کی تمام مسائل حل کرکے ان کا خواب پورا کیا جائے جس میں عوام کے تعاون کی ضرورت ھے۔ڈپٹی کمشنر نے حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ سڑکوں،مکانات،آبپاشی سکیمز،کھیت،دکانیں اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا اورموقع پر متعلقہ حکام کو اس کی بحالی پر کام تیز کرنے کی احکامات جاری کردیے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مشران کو یہ بھی بتایا کہ دوبارہ آبادکاری کا مسلسل جائزہ لینے کیلئے وہ خود نگرانی کرینگے جب تک علاقہ عوام کی امنگوں کیمطابق بحالی نہیں ھوگی تب تک چین سے نہیں بیٹھے نگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے