پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے لوکل ریسورس پرسن نصرت آرا نے کہا ہے کہ ہمارا ملک پاکستان جغرافیائی طور پرایسے خطے میں واقع ہے جہاں پرمون سون موسم معمول کی زندگی پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔پاکستان میں قدرتی آفات کی شدتوں اور تعداد میں ماضی کی نسبت بہت زیادہ اضافہ ہوا اور گزشتہ سالوں میں جو بنیادی تبدیلی سامنے آئی وہ موسمیاتی تبدیلی کے واضع اثرات ہی تھے۔جس کے سبب تواتر کے سا تھ پا کستان میں گرمی کی لہریں اٹھیں اس گرمی کے اثرات سے پنجاب،سندھ بلوچستان اور خیبر پختو نخواکے کئی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشیں ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام جذبہ ضلع فورم کیاجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں جذبہ ضلع فورم کے ممبران نے ضلع فورم کی ممبرانِ نے سیلاب سے متاثرین کی اپنی مدد آپ کے تحت چارسدہ اور نوشہرہ میں خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا انہوں نے میڈیکل کیمپ لگا ئے اور چندہ اکٹھا کر کے امدادی سامان میں کپڑے، ادویات اور اشیائے خوردونوش تقسیم کئے،اجلاس سے جذبہ ڈسٹرکٹ فورم محمد شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتی سطح پر ہر سال مون سون موسم شروع ہونے سے قبل فلڈ سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ تشکیل دیا جائے اور ہرضلعی انتظا میہ ایمر جنسی فلڈ پلان تیار کرنے کی پابند بنایا جائے،ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اورصوبائی و وفاقی محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کر کام کریں۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں ہر لحاظ سے پوری رکھی جائیں۔ضروری مشینری و آلات مکمل فنکشنل ہونے چاہئیں۔صوبائی، ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز 24 گھنٹے فنکشنل رکھے جائیں۔ بارش کی صورت میں شہری علاقوں سے نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہ کریں۔ دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرئے۔ محکمہ صحت فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی ٹیموں اور ضروری ادویات کا سٹاک رکھے، سیلاب کے دنوں میں متاثرین سیلاب کے لئے فور ی ا مدادی سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے تاکہ سیلابی پانی میں گھرے ہوئے اور ریلیف کیمپوں میں مقیم لوگوں کو فوری طور پراشیاء ضروریہ و خورد و نوش فراہم کر دی جائیں۔