پشاور (مانند نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جان انصاری نے آج ویڈیو لنک کے ذریعے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں اور ضلعی پولیس افسروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں منشیات کی روک تھام کے لیے NET کی ٹیموں کی کارکردگی اور صوبے میں امن و امان کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیے پولیس کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ منشیات فروشوں، ان کے سہولت کاروں اور مینوفیکچرز کے خلاف NET کی ٹیموں کی جاری مہم کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنائیں۔ اور ان کے مقدمات کی پیروی کرتے ہوئے عدالتوں سے انکی ضمانت نہ ہونے پائے اور انہیں سخت سزائیں دلوانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور لی گئی ایکشن کو عوام کا بھر پور اعتماد اور تائید حاصل کریں۔ آئی جی پی نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کو منشیات فروشوںکے خلاف پولیس کی کاراوئیاں اور کارکردگی کسی شک و شبہ سے بالاتر با لکل عیاں ہونی چاہئیں ۔ ڈی آئی جی سپیشل برانچ کو ہدایت کی گئی کہ وہ انٹیلی جنس رپورٹوں کی روشنی میں متعلقہ ریجنل پولیس آفسروں کو ان علاقوں اور جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پر منشیات کا دھندا ہو رہاہے تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ آئی جی پی نے شرکاءکو مزید ہدایت کی کہ وہ منشیات کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لیے ان عوامل کی نشاندہی کریں جس سے یہ لعنت معاشرے میں پھیل رہی ہے اور بہترین اور معیاری تفتیش کے عمل کو اپناتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ اس معاشرتی ناسور کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس کے شرکاءکو ہدایت کی گئی کہ وہ شرپسندوں، بھتہ خوروں، اغواءکاروںاور پولیس پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کسی مصلحت کا شکار نہ ہوں اور ان کے خلاف جارحانہ انداز اپنا کر اُن کے مزموم عزائم کو بروقت آہنی ہاتھوں سے خاک میں ملائیں۔تاکہ عوام ہر جگہ ہر وقت اپنے آپ کو محفوظ سمجھ کر اپنی تجارت وکاروبار ی سرگرمیوں کوآگے بڑھائیں۔شرکاءاجلاس کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کالعدم تنظیموں اور صوبے کا امن خراب کرنے والے عناصر پر بالخصوص کڑی نظر رکھیں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو وقوع پذیر ہونے سے پہلے پہلے ناکام بنائیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ صوبے میں امن پولیس اور عوام کے جان و مال کی پیش بہا قربانیوں سے قائم کیا گیا ہے اور اپنے بھر پور عزم کا اعادہ کیا کہ شرپسندوں کی دوبارہ سر اُٹھانے کی کوشش کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائیگا۔ آئی جی پی نے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کی واضح پالیسی کی روشنی میں ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز جارحانہ حکمت عملی اپنائیں۔ اُن کے ٹھکانوں کے خلاف باقاعدہ اسٹینڈنگ پروسیجر کے تحت کاروائیاں عمل میں لائیں۔ پولیس حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی کاروائی کے وقت پولیس جوانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پی نے صوبہ بھر کے تھانوں میں CCTVکیمرے صحیح حالت میں موجود ہونے اور اس کے مانیٹرنگ کے میکنزم کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے کہا کہ جرات و بہادری کے حوالے سے خیبر پختونخوا پولیس کا اپنا نام اور مقام ہے اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔اجلاس میں حالیہ سیلاب میں خیبر پختونخوا پولیس کی بھر پور امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پیز انوسٹی گیشن، آپریشنز، سی سی پی او پشاور، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی سپیشل برانچ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔ جبکہ ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے