نوابشاہ (مانند نیوز ڈیسک) نوابشاہ ایئرپورٹ کو 25 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سی اے اے نے نیا نوٹم جاری کردیا یے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے۔ سی اے اے نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ کو گزشتہ ماہ سے فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا تھا۔سی سی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان اڑنے والی فلائٹس کو ملتان ایئرپورٹ کو سیکنڈری ایئرپورٹ کے طور استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔سی سی اے نے بتایا کہ سیلابی پانی اور طوفانی بارشوں سے نوابشاہ ایئرپورٹ رن وے پر تاحال کئی فٹ پانی کھڑا ہے، رن وے کی لائٹس کو بھی پانی کھڑے ہونے سے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔  سی اے اے نے کہا کہ خراب موسم اور طوفانی بارشوں میں اسلام آباد اور لاہور سے کراچی آنے والی فلائٹس کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتارا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے