پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا محفل موسیقی سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے کبوتر چوک پر خواجہ سراؤں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے واقعہ میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی شناخت ڈولفن ایان، حسینیہ اور مینا کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق زخمی خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پہاڑ ی پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔