لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کے زریں اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو اپنا کر ہم مملکت خدا داد پاکستان کو درست سمت میں ڈال سکتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، میں سمجھتاہوں کہ قائداعظم ؒکے اصولوں پر چل کر ہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم خود کو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظم ؒکی مدبرانہ سیاست ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح بااصول، انصاف پسند اور جرت مند مدبر تھے، تحمل، برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے