اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی ترسیل بند کردی گئی، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اور دونوں صوبوں میں ہی آٹے کے نرخ کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں، اور خیبرپختونخوامیں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔پنجاب نے ایک بار پھر خیبرپختون خوا کو آٹے کی سپلائی بند کی تو صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو کے تھیلے میں 200 روپے بڑھا دیئے گئے۔خیبرپختون خوا میں ایک ہفتے میں ساڑھے 1700 روپے کا آٹے کا ساڑھے 1900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اور پنجاب سے سپلائی شروع نہ ہونے پر اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے شہری بھی پریشان ہیں، صوبائی حکومت کا سستا آٹا کب اورکہاں سے ملتا ہے شہریوں کو اس حوالے سے بھی کوئی علم نہیں۔