شانگلہ (مانند نیوز) شانگلہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیونوید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں شفافیت سے راشن اور دیگر پیکج تقسیم کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ ہر متاثرہ خاندان تک پہنچایا جائے گا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت نے خصوصی طور پر فری میڈیکل کیمپس لگائے ہیں،عوام شرکت یقینی بنا کرعلاج معالجہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اولندر میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والی خوراک پیکجز داموڑء، لودر، بلکانئی، چوگئی، اجمیر اور گانشال کے سیلاب سے متاثرہ افراداورخاندانوں میں تقسیم کئے۔ خوراک پیکجز کا یہ سلسلہ ضلع شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں تک بڑھایا جائے گا۔بعدازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ضلع شانگلہ نوید احمد نے دیہاتی صحت مرکز کروڑہ میں میڈیکل ریلیف کمپس،ہیلتھ کمپ کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ مذکورہ کیمپ صوبائی حکومت نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو صحت سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسدادِ پولیو و روٹین ویکسینیشن نے ”ہیلتھ کیمپس” منعقد کیا جس فری میڈیکل چیک اپ اور دوائیاں فراہم کررہے۔ ہیلتھ کیمپس روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کے مطابق دو کمپس منعقد کئے جائینگے۔جن میں ایک کیمپ فکس ہوگا جبکہ دوسرا موبائل کیمپ ہوگاتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے