لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی اہلکاروں نے خودکار ہتھیار برآمد کرلئے۔لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تختی خیل کے علاقے میں کالعدم تنظیم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں 4 امن دشمن انجام کو پہنچے، مرنے والے چاروں دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔ڈی پی او لکی مروت نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔mk

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے