اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو تخت نشینی پر نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے برطانوی عوام شاہ چارلس سوئم کے عہد حکمرانی میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیں گے۔