چترال (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارالحق کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کبیر خان نے دروش بازار میں مختلف مقامات پر سڑک کے کنارے بنے غیر قانونی اڈوں کے خلاف حسب قانون کاروائیاں کیں – انہوں نے متعلقہ اڈوں کو و تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ سڑک کے کناروں سے غیر قانونی اڈوں کو ختم کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو – بازار میں جگہ جگہ ممنوعہ پارکنگ اور لوکل ٹیکسی اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاؤہ دروش کے اڈوں میں مسافروں کیلئے پاک صاف انتظار گاہ، پبلک واش رومز فراہم کرنے اور اڈوں کی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے متعلقہ اڈہ مالکان کو ہدایات دیں – اور اڈوں میں کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی بھی ہدایات کیں۔