ٹل (نمائندہ مانند ) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹل بازار میں کاروائی۔فوڈ سیفٹی آفیسر رضوان وزیر نے خوراک سے وابستہ مختلف دکانوں اور گوداموں کی انسپیکشن کی۔ ٹل بازار میں ایک گودام کو بھاری مقدار میں زائدامیعاد اشیاء برآمد ہونے پر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ ممنوعہ چائنہ سالٹ کی استعمال پر ایک دیگی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ دکانداروں کو مس لیبلینگ کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ٹل ہنگو روڈ پر ایک گاڈی کی انسپیکشن کی گئی جس کو مضر صحت چورن اور سپاری سپلائی کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔یاد رہے کہ کچھ مشکوک گاڑی والے خفیہ طریقے سے دیہاتوں اور دور دراز علاقوں کو مضر صحت اشیاء جیسے چورن، سپاری اور چائنہ سالٹ سپلائی کرتے ہیں۔ لہذا فوڈ سیفٹی آفیسر ہنگو رضوان وزیر کی طرف سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو لوگ ممنوعہ اشیاء یعنی سپاری، چورن، گٹکا اور چائنہ سالٹ کو بیچنے یا سپلائی کرنے میں ملوث ہیں ان کو فوری طور پر کے پی فوڈ اتھارٹی ہنگو کو رپورٹ کر کے مضر صحت اشیاء کی روک تھام میں مدد کریں۔