اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ  صاحبز ادہ حامد رضا نے تحریک انصاف چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صاحبزادہ حامد رضا کی حکمران جماعت کی جانب سے ریاستی وسائل کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجرموں اور کرپٹ کرداروں پر مشتمل حکمران اتحاد ملک میں مذہبی انتشار چاہتا ہے،اسلاموفوبیا کے تدارک اور ناموس رسالتؐ کی پاسبانی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی خدمات بے مثال اور قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسلسل شکست سے دوچار گروہ اپنی سیاست بچانے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، حکمران اتحاد کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انکی نالائقی اور نااہلیوں کی وجہ سے ملک پہلے ہی انتشار اور معاشی بدحالی کی دلدل میں ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ہیں اور انکی حقیقی آزادی کی تحریک میں انکا ساتھ دیتے رہیں گے۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا اور سنی اتحاد کونسل کا حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے