کرک (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے جمعرات کے روز بی۔اے، بی۔ایس۔سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان برائے سال 2022 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر نے بتایا کہ بی۔اے پارٹ ون میں پاس ہونے کی شرح 19 فیصد اور پارٹ ٹو میں 38 فیصد رہی اسی طرح بی۔ایس۔سی پارٹ ون میں پاس ہونے کی شرح 38 فیصد اور بی۔ایس۔سی پارٹ ٹو میں30 فیصد رہی۔ کنٹرولر امتحانات نے وضاحت کی کہ یہ امتحان ان بی۔اے، بی۔ایس۔سی طلباء اور امیدواروں سے لیا گیا ہے جو پہلے سے رجسٹرڈ تھے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ امیدوار اپنے ڈی۔ایم۔سی اگلے ہفتے شعبہ امتحانات سے حاصل کر سکتے ہیں