لوئر دیر (مانند نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے پی ٹی ائی کے چیر مین عمران خان کا فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بلاجواز قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آپس میں گلم گلوچ کی سیاست اور بیان بازی کرنے کے بجائے تمام تر توجہ سیلاب متاثرین کی ابادی کاری اور بحالی پر مرکوز رکھیں،الیکشن کرانے سے قبل الیکشن ریفارمز کی ضرورت ہے ان خیالات کاا ظہار انھوں نے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی سیکرٹریٹ احیاء العلوم بلامبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری،سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان جماعت اسلامی تحصیل بلامبٹ کے امیر عمران الدین ایڈوکیٹ،الخدمت فاونڈیشن کے صدر حیفظ اللہ خاکسار ودیگر ذمہ داربھی موجود تھے،سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں حالیہ سیلاب بدترین سیلاب تھا جس سے 5کروڑ لوگ متاثر ہونے سمیت لاکھوں مکانات تباہ جبکہ لاکھوں ایکڑ فصلیں ملیامٹ ہوگئی ہے ملک میں تباہ کن سیلاب کے باوجود پی ڈی ایم اور پی ٹی ائی اقتدار اور ذاتی مفاد اور کرپشن چھپانے کیلئے گالم گلوچ کی سیاست پر اتر ائے ہیں لیکن دوسری جانب ملک کے طول وعرض میں سیلاب متاثرین بے یارومدگار پڑے ہیں متاثرین کی داد رسی کیلئے اس وقت الخدمت فاونڈیشن گراونڈ پر موجود تھے بے سہار ا لوگوں کیلئے خیموں کا بندوبست کرنے کیساتھ ساتھ خوراک بھی پہنچا رہے ہیں جس پر الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار خراج تحسین پیش کرنے کے قابل ہے سراج الحق نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیلی کاپٹرز میں چکرلگانے میں مصروف ہے اور سیلاب متاثرین کی دکھوں اور مشکلات کا کوئی فکر نہیں انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 70ارب روپے کا اعلان سیلاب متاثرین کے غموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے 70راب روپے تو ایک ضلع کی تباہ انفرسٹرکچر کی بحالی کیلئے کافی نہیں ہے تو پوری ملک کے متاثرین کی بحالی کس طرح ممکن ہے انھوں نے کہاکہ پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم ایک سکے کے دورخ ہے اور انھوں نے ہمیشہ دوسرے کے کندھوں کے سہارے اپنے اپ کو بچانے کی کوشش کی ہے اور 70سال سے ملک کو ائی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے ان وکو غریب عوام کا کوئی فکر نہیں صرف اپنے قتدار اور پیسہ جمع کرانے کی فکر ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ملک اس وقت ایک غم میں مبتلا ہے اور عمران خان اپنی سیاسی سکورننگ کیلئے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ بلاجواز ہے یہ وقت یک جہتی اور اتحاد کا ہے کہ اکٹھے ہوکر تباہ کن سیلاب متاثرین کی آبادی کاری اور بحالی کاموں کیلئے مشترکہ کام کرنا ہے سراج الحق نے اعلان کیا کہ بجلی کے بلوں میں ائے روز ٹیکسوں کے نفاذ اور بجلی مہنگائی کے خلاف آج عدالت میں رٹ دائر کرئے گی۔