راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین رشتے دار،عدالتی ضمانتوں پرمفرور24کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کرینگے۔خرم دستگیرکہتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کافیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی۔ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔ 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے